راولاکوٹ: انتظاميہ انارکی پھيلانے کی کوشش نہ کرے، بھرپور احتجاج پر تمام آزادی پسندوں کو مبارکباد پيش کرتے ہيں، پی اين اے امارات
جموں کشمير پيپلز نيشنل الائنس متحدہ عرب امارات نے آج راولاکوٹ ميں آزادی پسندوں کی جانب سے جمہوری روايات کو برقرار رکھتے ہوۓ 19 جُولائ کو جے کے پی پی کی طرف سے نہتے آزادی پسند کارکنوں پر کی جانيوالی بربريت کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے پر تمام آزادی پسندوں کو مبارکباد پيش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ تمام دوستوں کے حوصلے قابلِ تحسين ہيں۔ پی اين اے عرب امارات کی جانب سے سوشل ميڈيا پر جاری بيان ميں کہا گيا کہ قومی آزادی ہمارا پيدائشی حق ہے اور ظلم جبر و بربريت عوام سے اُنکی آزاديوں کا حق نہيں چھين سکتا۔ قابضين اور اُنکے سہولتکار چاہے جو مرضی کر ليں رياست جموں کشمير کی قومی آزادی رياستی عوام کا مقدر ہے۔ اس بربريت کے باوجود اور تاحال انتظاميہ کی جانب سے ایف آئ آر تک نہ کاٹنے کے باوجود آزادی پسند ابھی تک پُر امن ہيں انکے اس جمہوری کردار پہ ہم اُنہيں خراجِ تحسين پيش کرتے ہيں۔ انتظاميہ ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائ کرے ورنہ کل کسی مزيد حادثے کی صورت ميں انتظاميہ خود ذمہ دار ہو گی چونکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائ کی بجاۓ معاونت کرے انتظاميہ انارکی پھيلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پيپلز نيشنل الائنس طلباء کے مطالبات کی بھی مکمل حمائت کرتا ہے اور عہد کرتا ہے کہ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More