پروگريسو يوتھ الائنس کا ساتھيوں کی بازيابی کے لئے راولاکوٹ پريس کلب کے سامنے مظاہرہ
راولاکوٹ (ويب ڈيسک) پروگریسویوتھ الائنس کی جانب سے گزشتہ روز راولاکوٹ پریس کلب کے سامنے کراچی سے لاپتہ ہونے والے کامریڈ آمین اور دیگر سیاسی کارکنان کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ آمین پر امن سیاسی کارکن ہیں جو کہ مفت تعلیم، علاج، بے روزگاری، نجکاری اور دیگر بنیادی ایشیوز کے حل کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہے تھے جو کہ ان بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے۔ لوکل ميڈيا رپورٹس کے مطابق 6 روز قبل کامریڈ آمین کو رات کے دو بجے ان کے گھر سے رینجرز اٹھا لے گئی تا حال ان کا پتا نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں بغیر کسی وارنٹ کے اٹھایا گیا ہے جو انتہائی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے،ریاست شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجاے تشدد کا راستہ اختیار کر رہی ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاے گا۔ رئنماؤں کا کہنا تھا کہ تشدد اور قید و بند کسی بھی صورت حق کی آواز کو دبا نہیں سکتی، پروگریسویوتھ الائنس نے تمام ساتھيوں کی فی الفور رہائ کا مطالبہ کيا ہے۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More