Main Menu

گلگت مظفرآباد کے بہادر سیاسی اداکاروں کے نام ؛ تحرير: رحيم خان

Spread the love


گلگت مظفرآباد کے وسائل اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کے کیسے خیر خوا ہو سکتے ہیں, جب تک اس خطے کے لوگوں کو اپنے وسائل اور سرمایہ پر اختیار اور بنیادی حقوق نہیں ملتے ان سے خیر کی توقع رکھنے والی جماعتیں اور سیاسی نمائندے یاتو بلکل جاہل ہیں یا قابضین کے ایجنٹ اور وظیفہ خور ہیں , اس سے فرق نہیں پڑتا وہ آزاد خودمختار جموں کشمیر چاہتے ہیں یا ریاست کا الحاق, ایسے لوگ صرف جموں کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور عوام کو ابہام کا شکار کر کے قابضین کی مدد کر رہے ہیں تا کہ وہ قیمتی پتھروں ,پہاڑوں میدانوں , دریاؤں, بجلی, زرمبادلہ اور سرمایہ پر اپنا قبضہ جاری رکھ سکیں, دریا پانی پہاڑ جموں کشمیر کے, معاہدے قابض ملکوں نے اپس میں کر رکھے ہیں اور کر رہے ہیں
تو پھر یہ خیر خوا, ہمدرد, دوست اور بھائی کیسے ہوۓ ؟ اور آپ آزاد کیسے ہوے اور دوسرے غلام کیسے ؟
اگر آپ آزاد ہیں تو وہ بھی آزاد ہیں, اگر وہ غلام ہیں تو آپ بھی غلام ہو .
اگر ایسا نہیں تو, آزاد ہونے کے ناطے اپنے وسائل پر پنڈی اسلام آباد سے اپنا اختیار لے کر بتاؤ .
جو لوگ اپنا حق لینے کے لئے بھی سچ بولنے کی ہمت نہیں رکھتے, ان سے بڑا بزدل, ڈرپوک اور منافق کون ہو سکتا ہے ,
ایسے لوگوں کو اپنے بہادری کے قصے جنگلی جانوروں کو سنانے چائیے جو نہ ان کی زبان بول سکتے ہیں اور نہ سمجھ سکتے ہیں ۔
سوچنے سمجھنے والوں کے لئے ان سیاسی اداکاروں کے طرف سے بہادری کے قصے اپنے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *