یہ سیاسی پارٹیاں نہیں قابض ریاستوں کے پروپگنڈا گروہ ہیں؛ تحرير: رحيم خان
جموں کشمیر میں قابض ریاستوں نے سیاسی تنظیموں کے نام پر مختلف سوچوں اور نظریات کا نام دے کر پروپگنڈا گروہ بنا رکھے ہیں جن میں سے زیادہ تر قابض ریاستوں کی سیاسی پارٹیوں کی شاخوں کے نام پر قائم ہیں اور کچھ انہوں نے آزادانہ طور پر بھی قائم کر رکھے ہیں تا کہ ان کے مفادات کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور جو یہ ہر سال ریاست جموں کشمیر کے سارے خطوں سے اربوں ڈالرز کا سرمایہ لوٹ کر لے جاتے ہیں اس کے خلاف مزاحمت منظم نہ ہو سکے اور ان کا ہر چیز پر قبضہ برقرار رہے, اس میں یہ آج تک ان سیاسی پروپیگنڈا گروہوں کی وجہ سے بہت حد تک کامیاب رہے ہیں لیکن جب سے ذرائع ابلاغ پر قابض ریاستوں کا کنٹرول ڈھیلا پڑا ہے ان کا جھوٹا بیانیہ جو یہ مختلف ذرائع کے علاوہ ان نام نہاد سیاسی جماعتوں کے نام پر پروپیگنڈا گروہوں کے ذریعے پھیلا رہے تھے اور ہیں, بے نقاب ہو رہا ہے, آج لوگ قابض ریاستوں کے بیانات, تقریروں, نعرے بازی اور پروپگنڈا کو ان کے عمل سے جوڑ کر سمجھ اور پرکھ رہے ہیں
سیاسی پارٹیوں کے نام پر قائم یہ گروہ اور نمائیندگآن نہ اپنی کھوئی ہوئی آزادی اور جبری تقسیم اور قبضہ کا شکار ریاست کی بحالی کی بات کرتے ہیں اور نہ وہ کھبی اپنے وسائل پر اپنے اختیار کا مطالبہ کرتے ہیں اور نہ ہی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے کھبی آواز بلند کرتے ہیں
اس لئے عوام میں یہ نام نہاد سیاسی گروہ تیزی سے بے نقاب ہو رہے ہیں اس لئے عوام گاؤں گاؤں, قصبہ قصبہ عوامی کیمٹیاں بنا کر بنیادی حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہو رہے ہیں ابھی یہ کیمٹیاں گاؤں اور قصبے کے مسائل کے لئے آواز بلند کر رہی ہیں وہ وقت دور نہیں جب یہ لوگ متحد ہو کر اپنے وسائل اور سرمایہ پر اپنے اختیار اور آزادی کے لئے سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے اس وقت قابض ریاست اور اس کے پروپگنڈا گروہوں کو عوام کے سامنے جھکنے اور بھگانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ملے گا
اٹھو تم سب جو غلام نہیں ہو گے!!
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More