Main Menu

راولاکوٹ : آزادی پسندوں پر قاتلانہ حملہ ، شرپسند عناصر کو کيفر کردار تک پہنچانے کے لئے عوامی ايکشن کميٹی کا قيام

Spread the love

راولاکوٹ (پونچھ ٹائمز ) راولاکوٹ ميں آج بروز پير آزادی پسند جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس ميں آزادی پسندوں پر جموں کشمير پيپلز پارٹی کی جانب سے کی گئ شرپسندی کے کرداروں کو کيفر کردار تک پہنچانے کے لئے عوامی ايکشن کميٹی کے قيام کا اعلان کيا گيا۔
اُنيس جولائ کو جموں کشمير پيپلزپارٹی کی طرف سے آذادی پسند جماعت پر قاتلانہ حملے کے خلاف 22 جولائ کو راولاکوٹ اور آذاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاجی پروگرام اور دھرنا دیا جاۓ گا۔
ان خيالات کا اظہار جموں کشمير نيشنل عوامی پارٹی کے سينئر رہنما اظہر کاشر نے ايک مقامی خبر رساں ادارے سے بات چيت کے دوران کيا۔ اظہر کاشر کا کہنا تھا کہ 22 جولائ کو راولاکوٹ سے احتجاجی ريلی کا آغاز کيا جاۓ گا اور غير معيشت مدت تک دھرنے کا بھی اعلان کيا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے معاشرے کے تمام مکاتبِ فکر سے اپيل کی ہے کہ شرپسند عناصر کو کيفر کردار تک پہنچانے ميں اُنکا ساتھ ديا جاۓ۔ انہوں نے پونچھ اور مظفر آباد يونيورسٹی کے طلبا ء پر تشدد کی پُرزور مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ عوامی ايکشن کميٹی طلباء کے دھرنے کی حمائت کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے آزادی پسندوں سے کہا ہے کہ راولاکوٹ ميں ہونيوالی اس شرپسندی کے خلاف اپنا کردار ادا کريں۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *