Main Menu

اُنيس جولائ : سردار ابراہيم نے الحاق کی فرضی داستان کا ڈرامہ رچا کر خود ہی جھوٹ ثابت کيا، تحرير: شمس کشميری

Spread the love

اُنيس (19 ) جولائی الحاق کی فرضی قرارداد دراصل سردار ابراہیم خان نے محض اپنی انفرادیت قائم کرنے کے لئے اور سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ڈرامہ رچایہ جسے بعد میں سردار ابراہیم خان نے اپنی کتاب کشمیر ساگا میں جموں کشمیر کا بہترین مستقبل سوئٹزرلینڈ کی طرز پر ایک ریاست کا قیام قرار دے کر اپنی اس الحاق کی جعلی قرارداد کو خود جھوٹا ثابت کیا اور جن کے ساتھ الحاق کی قراداد منظور کی انہوں نے تاشقند، شملہ اعلان لاہور ، اعلان اسلام آباد، میں الحاق کی قرارداد کو جوتے کی نوک پر رکھا ۔
اس جعلی قراداد کی نہ کوئی آئینی حیثیت نہ کوئی اخلاقی حثیت لیکن چونکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے پاس برادری کا چورن بیچنے کے علاوہ صرف یہی قرارداد والا چورن بچتا تھا جسے وہ بیچ کر سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حالانکہ آج کی نسل اور آنے والی نسل ایسی قراردوں کو اپنے وطن کے سودے کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی ۔۔
جموں کشمیر پیپلز ایک حلقہ پارٹی میں اگر کوئی سیاسی سوجھ بھوج ہو تو وہ یہ گند اپنے گلے میں نہ ڈالے لیکن لگتا ہے کہ وہ اس گند کو ہی اپنا نصیب رکھنا چاہتے ہیں ۔۔
ہمارے آزادی پسندوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس جعلی اور جھوٹی قرارداد کو کوئی اہمیت نہ دیں جو ان سیاسی یتیموں کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کا باعث بنے ۔۔۔
راولاکوٹ میں توصیف خالق اور دیگر آزادی پسندوں کے خلاف کی جانے والی غنڈہ گردی ایک حلقہ پارٹی کی سیاسی موت ثابت ہو گی ۔۔۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *