Main Menu

ہماری زندگياں اور شہر دونوں خطرے ميں ہيں، حکومت اور واپڈا ہمارے قتل کا منصوبہ بند کرے، میرپور بچاؤ مہم

Spread the love


میرپور( پونچھ ٹائمز ) ہماری زندگیاں اور ہمارا شہر خطرے میں ہے واپڈا اور حکومت منگلا ڈیم کے پانی کا لیول فی الفور 1190 سے کم کرے ۔ شہریوں کے خدشات ہیں کہ ڈیم میں پانی کا لیول بلند ہونے کی وجہ سے زلزلے آرہے ہیں ۔ جامعہ کشمیر کے ماہر ارضیات کی سروے رپورٹ بھی یہی کہتی ہے کہ 24 ستمبر کا زلزلہ منگلا ڈیم کی وجہ سے آیا ۔ ان خیالات کا اظہار میرپور شہر بچاؤ کمپین کے رہنماؤں رضوان کرامت ، ندیم سرفروش ، سعدانصاری ایڈووکیٹ ، عدنان یونس ، امجد ، محمد ندیم ، زوہیب بٹ ، ذیشان ، شازیب ، ذین مزمل ، محمد نعمان ، علی رضا ، حبیب ، محمد عمران ، وقاص ، مبارک علی ، محمد رمضان ، محمد عباس ، عاصم، ارشد محمود ، احسن میر ، علی اشتیاق اور دیگر نے بھڑکے میں ایک احتجاجی بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرپوریوں کی نسل در نسل محنت سے میرپور شہر تعمیر کیا گیا ہے آج منگلا ڈیم کی وجہ سے ہمارے شہر اور اس کے باسی خطرے میں ہیں ۔ منگلا ڈیم نے پہلے ہماری تہذیب و ثقافت اور ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں کو ڈبویا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ اب کی بار یہ تین لاکھ سے زائد شہریوں کو نگل لے گا۔ اس ڈیم سے جڑی ہوئی کوئی بھی سہولت پوری طرح شہریوں کو نصیب نہیں ہوئی ،بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، بجلی پر تقریبا ًدو روپے فی یونٹ سے بھی کم لاگت آتی ہے شہریوں سے 16روپے پلس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ۔ ڈیم کا پانی میریوریوں کیلئے بند ہے ۔ شہری بور کروانے پر مجبور ہیں ڈیم کی مچھلی اتنی مہنگی کہ 80 فیصد شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے ۔ ڈیم کی بنیاد صرف میرپوریوں پر ظلم و جبر ہے ۔ اب ڈیم کی وجہ سے زلزلے حکومت اور واپڈا میرپوریوں کے اجتماعی قتل کے منصوبے کو فی الفور بند کرے ۔ بصورت دیگر ہم قانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے پرامن طور پر شہریوں کو متحدو منظم اور بیدار کرنے کا عمل جاری رکھیں گے ۔ اور یورپ اور امریکہ میں موجود میرپوریوں کو بھی منظم کرے گے کہ وہ پوری دنیا میں ہماری آواز ہے ۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *