راولاکوٹ: آزادی پسندوں پر غنڈہ عناصر کا حملہ قابلِ مذمت ، حسن ابراہيم و ديگر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کيا جاۓ، پی اين اے
يو اے ای(ويب ڈيسک) پيپلز نيشنل الائنس متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز راولاکوٹ ميں آزادی پسندوں پر ہونيوالی دہشتگردی کی پُرزور الفاظ ميں مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ قابلِ مذمت ہے اور حسن ابراہيم و ديگر شر پسند عناصر پہ دہشتگردی کا مقدمہ درج کيا جاۓ۔ پيپلز نيشنل الائنس عرب امارات کے ترجمان کی جانب سے جاری بيان ميں پی اين اے عرب امارات کے چيئرمين سردار جنید احمد ، جنرل سيکرٹری ناصر جاوید ، آرگنائزر شاہد اختر ، سيکرٹری ماليات زاہد افضل، معاون سيکرٹری ماليات خان الیاس ، امجد کیانی، شکيل اسلم، چوہدری وسيم و ديگر رہنماؤں نے کہا کہ انتظاميہ کی موجودگی ميں نہتے نوجوانوں پر دہشتگردی شرپسند عناصر اور انتظاميہ کی ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہميں رياستی دہشتگردی کسی طور منظور نہيں ہے۔ انتظاميہ کی نااہلی سوشل ميڈيا پر وائرل ويڈيوز ميں صاف ديکھی جا سکتی ہے۔ شر پسند عناصر نے انتظاميہ کی سرپرستی ميں راولاکوٹ کے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حسن ابراہيم اور ملوث ديگر شرپسند عناصر کے خلاف کاروائ نہ ہوئ تو اسکا صاف مطلب ہے کہ انتظاميہ اور شرپسند عناصر ايک ہی پيج پر ہيں۔ تو پھر صورت ميں ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ايس ايس پی پونچھ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائ کی جاۓ ۔
رہنماؤں نے کہا کہ آزادی پسند اتنے کمزور نہيں بلکہ رياست کی وراثت کے دعويدار اور اُسکی آزادی و خودمختاری کے لئے جان ہتھيلی پہ رکھ کر محوِ جدوجہد ہيں اسليے ہميں کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جاۓ بلکہ ملوث افراد پر تحتِ ضابطہ کاروائ کی جاۓ بصورتِ ديگر کسی مزيد واقعے و ناگہانی کی ذمہ دار اتظاميہ ہو گی۔ رہنماؤں نے مزيد کہا کہ پیپلز نيشنل الائنس عوامی حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More