Main Menu

رياستی محرومياں پہ الحاق نوازوں کو مبارکباد، شمشاد ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری جنرل جے کے پی این پی

Spread the love


سابق سیکرٹری جنرل جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی شمشاد ايڈووکيٹ نے اپنی اېک تحرير ميں کہا ہے کہ غربت ، بھوک ، غلامی اور بد انتظامی ہماری قسمت سہی اور اس پر کوئ سوال بھی نہيں لیکن جب نام نہاد آزاد جموں کشمیر کے عوام کو 380 میگاواٹ بجلی کی معمولی مقدار کی فراہمی کی بات آتی ہے تو ہمارے ساتھ کیا ہو جاتا ہے؟ ہمارے پانيوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پاکستانی گرڈ کو حاصل ہوتی ہے لیکن ہمیں اس بجلی کی قليل مقدار بھی مہيا کرنے سے انکار کردیا جاتا ہے اور لوڈشیڈنگ ہم پر ایک ازلی لعنت کی طرح گر جاتی ہے۔ تمام الحاق نواز جماعتوں اور اُنکے کارکنوں کو مبارکباد ہو کہ انکی زبانيں ہم پہ چھانے والے اندھیروں کی ماں ہيں ۔ ان کی شیطانی سیاست اب انہيں پسپا کرنے اور ان کو پھنسانے والی ہے۔ اب ساکھ کے نااہل سمجھے جانے سے معاملہ قريباً ختم ہونے والا ہے اور چودہويں ترميم انکے دروازے پہ دستک دے رہی ہے۔ اب اسٹیبلشمنٹ براہ راست چارج سنبھالنے والی ہے۔ يہ کسی مزاحمت کے قابل بھی نہيں ۔ اب وہ مزاحمت کے لئے قوم پرستوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ، جسے انہوں نے غدار کہہ کر الگ پھينک ديا تھا۔ قوم سے محبت کرنے والے مجموعی طور پر ايکٹ 74 کو مسترد کرتے ہيں اور اسے غلامی کی دستاويز قرار ديتے ہيں۔ آزادی پسندوں کے کندھے الحاق نوازوں کے گندے مقاصد پورے کرنے کو کبھی دستياب نہيں ہوں گے۔
(يہ تحرير شمشاد ايڈووکيٹ کی انگريزی ميں لکھی گئ تحرير کا اردو ترجمعہ ہے)






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *