Main Menu

باغ میں فی الفور کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قاٸم کی جاۓ،ايپکا و ديگر ملزمين کے مطالبات کی حمائت کرتے ہيں ، جے کے پی اين پی باغ

Spread the love


جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی باغ کا اجلاس زیرِ صدارت ضلعی صدر عمر حیات منعقد ہوا،اجلاس میں شدید مطالبہ کیا گیا کہ باغ میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قاٸم کی جاۓ،راولاکوٹ،باغ،سدھنوتی، حویلی چار اضلاع کی سولہ لاکھ آبادی کے لیے ایک ٹیسٹنگ لیبارٹری راولاکوٹ میں ہے جس کی ٹیسٹنگ صلاحیت ذیادہ سے ذیادہ 150 افراد روزانہ ہے یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے، تمام اضلاع میں الگ الگ لیبارٹریز ہونی چاہیے۔ اجلاس میں بیروزگاری کے بڑھتے ہوۓ مساٸل کو زیرِ بحث لایا گیا،کورونا کی وجہ سے دنیا بھر سے ریاست کے شہری بیروزگار ہو کر لوٹ رہے ہیں اور مزید لوٹیں گے جس سے یہاں کا لوکل کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو گا اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہوں گے،بیروزگاری کے ان مساٸل کو لیکر ریاست مکمل خاموش ہے لوگوں کو باعزت روزگار دینے کے لیے کوٸی منصوبہ بندی یا پالیسی نہیں ہے جو کہ بہت بڑا المیہ ہے،ریاست شہریوں کو باعزت روزگار فراٸم کرۓ،اجلاس میں نوجوانوں سے اپیل کی گٸی کہ روزگار کی مانگ کو لیکر منظم ہوں۔
اجلاس میں ایپکا اور دیگر ملازمین تنظیموں کے احتجاج اور ان کے مطالبات کے حق میں جاری تحریک کی مکمل حمایت میں قرارداد پاس کرتے ہوۓ فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین تنظیموں کی احتجاجی تحریک میں جموں کشمیر پی این پی غیرمشروط طور پر ان کے ساتھ کھڑی ہو گی،ورکر کلاس کی جدوجہد کے ساتھ عوام کو مکمل اور ثابت قدم رہتے ہوۓ ساتھ دینا چاہیے،قومی و طبقاتی بنیادوں پر استحصال کے خلاف حتمی جدوجہد موجودہ عہد کا تقاضا ہے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 06 جولاٸی کو بانی چیرمین جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برسٹر قربان کی برسی باغ میں انقلابی جذبے کے ساتھ مناٸی جاۓ گی تاہم بوجہ کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت پروگرام ترتیب دیا جاۓ گا، پارٹی رہنماؤں کامريڈ عمر حیات،شہزاد حسرت،کامریڈ طاہر نے کہا کہ بیرونی دنیا سے بیروزگار ہو کر آنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے باعزت روزگار کا ریاست کے پاس کوٸی منصوبہ نہیں ہے،لوگوں کو باعزت اور با وقار روزگا دینے کا بندوبست کیا جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ ایپکا اور ملازمین تنظیموں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں جے کے پی این پی ملازمین کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ مورخہ 06 جولاٸی کو بانی چیرمین جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برسٹر قربان علی کی برسی باغ میں انقلابی جذبے سے بناٸیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *