Saturday, October 24th, 2020
آزادی مارچ کی راہ ميں جگہ جگہ رکاوٹيں ، مظاہرين دھرنا دے کر بيٹھ گۓ، رکاوٹيں ہٹانے کا مطالبہ
پر امن احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے، ہمارا مقصد پاکستانی عوام تک اپنی بات پہنچانے ہے، روکنے کی کوششیں ترک کی جائیں، سردارصغير ايڈدوکيٹ پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ کے راستے ميں جگہ جگہ رکاوٹيں کھڑی کر دی گئ ہيں اور مظاہرين نے شاہراہ غازی ملت پر افسر مارکیٹ کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے ۔ مارچ میں ہزاروں لوگ شامل ہيں جو کہ پورے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے مرکزی قائدین کی قیادت میں راولاکوٹRead More
باغ : ریسٹ ہاوس تا سدھن گلی سڑک کی خستہ حالی بارے عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس 28 اکتوبر کو طلب
ٹرانسپوٹرز، طلباء، سیاسی وسماجی زعماء کو بالاتخصیص سیاسی پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں باغ ریسٹ ہاوس تا سدھن گلی سڑک کی خستہ حالی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس 28 اکتوبر بروز بدھ دن 11بجے النور ہوٹل باغ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس پورے روٹ پر چلنے والے ٹرانسپوٹرز، طلباء، سیاسی وسماجی زعماء کو بالاتخصیص سیاسی پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گی ہے۔ چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی ڈاکٹرRead More
انسانوں میں ارتقا کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے؛ تحریر: ظفر سید
ارتقا کا عمل عام طور پر بےحد سست ہوتا ہے لیکن بعض اوقات دیکھتے ہی دیکھتے نمایاں تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں۔ انسانوں میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ جدید ترین تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ انسانوں میں ارتقا کا عمل تیزی سے رونما ہو رہا ہے اور پچھلے چند عشروں کے اندر اس میں نمایاں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ارتقائی عمل کی وجہ سے انسانوں کے چہرے چھوٹے ہو رہے ہیں، بہت سے بچے بغیرRead More
جموں و کشمیر میں ڈوگرہ اصلاحات؛ انتخاب: شوکت تيمور
عہد ہری سنگھ اُنيس سو پچيس میں مہاراجہ پرتاب سنگھ کی موت کے بعد اس کے یورپی تعلیم یافتہ بھتیجے راجہ ہری سنگھ نے ریاست کا تخت سنھبالا۔ پیچیدہ سیاسی واقعات، سازشوں اور وسیع تبدیلیوں سے بھرا یہ دور ریاستی تاریخ کا بہترین اصلاحاتی دور کہا جا سکتا ہے۔ پہلے بادشاہوں کی نسبت اس نے بے شمار مشکل فیصلے، تاریخ ساز اقدامات کیے اسے ریاست کا سب سے روشن خیال حکمران کہا جا سکتا ہے جس نے اقتدار سنبھالتے وقت پہلا بیان جاری کیا کہ میرا مذہب انصاف ہے۔ مہاراجہ ہریRead More
ایف اے ٹی ایف کا تين روزہ اجلاس، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو بدستور زیرِ نگرانی یعنی ‘گرے لسٹ’ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک ایف اے ٹی ایف کے مطابق اب پاکستان کو فروری 2021 تک ان تمام سفارشات پر عمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے جن پر تاحال کام نہیں ہو سکا۔ اس بات کا فیصلہ ادارے کے تین روزہ اجلاس میں کیا گیا جو جمعے کو اختتام پذیر ہوا۔ کورونا کی وبا کی وجہRead More
طاہرہ توقير غیر ریاستی ہونے کے باوجود ریاستی سہولتکاروں سے ہزاروں درجے بہتر ہے ، نثار باغی
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک ایک سال کا بچہ اٹھا کر گلی کوچوں میں میں آزادی کا پیغام لے کر گھومنے والی ریاست کی شاید وفادار نہیں کیوں کہ یہ ریاست میں پیدا نہیں ہوئی ہے ۔ یہ ایک سال کے بچے کو اٹھا کر گلگت میں اپنے خاوند کے ہمراہ لوگوں کے گھر میں جا کر انہیں مسلہ جموں کشمیر بتا رہی تھی اور ادھر خبر چلی کے خواتین وینگ ہی معطل ہوگئی پھر کچھ عرصہ بعد پتہ چلا کہ بنیادی رکنیت ہی معطل ہوگئی ۔ یہ سب کس آئینRead More