Tuesday, October 13th, 2020
سری نگر فتح کرنے کی باتيں کرنيوالے اب حقِ خود اراديت کے نام پہ دھندہ کرنا چاہتے ہيں، حيب الرحمٰن
ان لوگوں کی گردنوں پہ لاکھوں انسانوں کا خون ہے، تاريخ ايسے منافق کرداروں کو معاف نہيں کرے گی کالعدم جماعتوں کو نيا ٹاسک مل گيا، رياست ميں دوبارہ سرگرمی کسی قيمت برداشت نہيں ، عوام پراکسی وار کرداروں کا محاسبہ کريں روزنامہ پونچھ ٹائمز جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سينئر رہنما حبيب الرحمٰن ايڈووکيٹ نے کہا ہے کہ سری نگر فتح کرنے کی باتيں کرنے والے اب حقِ اراديت کے نام پر دھندہ کرنا چاہتے ہيں اور اُنہيں يہ نيا ٹاسک ديا گيا ہے کہRead More
عقل والوں کیلیے نشانیاں ہیں؛ تحرير: اسد نواز
ہم نے شروع دن سے کہا کہ یہ جو تحریک آزادی کشمیر ہے یہ ایک غاصب ملک کی پراکسی جنگ ہے یہ ریاست جموں کشمیر کے باشندوں کی قومی آزادی کی جنگ نہیں۔ایک قابض کبھی وکیل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ آپکو آزادی لیکر دے گا،اسکے اپنے مفادات اور مقاصد ہیں جیسے ہی اسکے یہ مفادات پورے ہونگے وہ آپکو کوڑا دان میں ٹشو پیپر کی طرح پھینک دے گا۔وقت نے سب کچھ سچ ثابت کیا۔پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد اور اب کھلم کھلا صوبے بنانےRead More
چھتر نمبر 1 ميں حق خودارادیت کانفرنس کا انعقاد، عوام اپنے حق کيليے نکليں، مسعود، جہاد وقت کی ضرورت ہے، ترابی
ہندوستان کشميريوں کو غلام بناۓ ہوۓ ہے، آزادی دلانا ہم پر فرض ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی امنگوں کيخلاف کچھ نہيں ہو گا۔ تارکينِ وطن تحريکِ آزادی کے لئے باہر نکليں۔ سردار مسعود اُمتِ مسلمہ کو سردار مسعود کی صُورت ميں بہترين سفارتکار ملا، بند کمروں کے فيصلے کسی صورت نہيں مانيں گے، خالصتان سميت ديگر قومی آزادی کی تحريکوں کو تسليم کيا جانا چاہيے۔ کشمير کی آزادی نوشتہ ديوار ہے، عبدالرشيد ترابی پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک گزشتہ روز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں ضلع باغ کے گاؤںRead More
جے کے پی اين پی کا ریاستی تقسیم کے خلاف بھمبھر تا نيلم لانگ مارچ کرنے کا اعلان
اجتماعی شعور سے ریاست جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کا 22 اکتوبر کے بعد اگلا مرحلہ بھمبھر تا نیلم لانگ مارچ کا تھا، اتحاد فعال رول نہیں دے پا رہا تو جے کے پی این پی اپنے طور پر تحریک کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ریاست جموں کشمیر کے نقشے کو تحریک کے جھنڈے کے طور پر استعمال کرے گی راولاکوٹ، پونچھ ٹائمز جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنلRead More
گلگت بلتستان انتخابات: حلقہ 13 استور 1 تاریخی جائزہ؛ تحریر : عبدالجبارناصر
مختصر تعارف اور مسائل گلگت بلتستان اسمبلی کے15 نومبر2020ءکو ہونے والے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے اور اب جاچ پڑتال کا مرحلہ بھی مکمل ہوچکا ہے ، تاہم اعتراضات کا مرحلہ باقی ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا حلقہ جی بی اے 13 استور 1 ضلع استور کی کئی حسین وادیوں جن میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی )سے منسلک وادی گریز (قمری ، منی مرگ ، کلشئی )، وادی گدائی ، وادی میر ملک ، وادی رٹو ، وادی ضلے بالا، وادی چورت، وادی تریشنگ ، وادیRead More
معائدہ امرتسر؛ تحریر: فاروق خان
یہ کوئی زمین کا سودا نہیں تھا، کشمیر (ویلی) سکھوں (لاہور دربار) کے براہ راست قبضے میں تھی، سکھوں اور انگریزوں کے درمیان بقاء باہمی کا ایک معاہدہ تھا جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکھوں نے انگریز علاقے پر حملہ کر دیا، سکھ یہ جنگ ہار گئے اور انگریز نو مارچ 1846کو فاتح کی حیثیت سے لاہور میں داخل ہوئے، نو مارچ کو ہی انگریزوں اور لاہور دربار کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جسے معاہدہ لاہور کہا جاتا ہے اس معاہدے کے تحت سکھوں نے تاوان جنگ(war penalty) اداRead More