Main Menu

October, 2020

 

آويڑہ: دانيال شہيد و رضوان اکرم مرحوم والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، کُری کی جيت برقرار

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں باقی علاقوں کی طرح کھيلوں ميں نوجوانوں کی دلچسپی قابلِ ديد ہے۔ گزشتہ روز گاؤں آويڑہ ميں دانیال شہید ، راجہ رضوان اکرم مرحوم والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھيلا گيا جسے وسیم مرحوم والی بال کری نے جیت کر اس سیزن کا تیرواں ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وسیم مرحوم والی بال کلب کری کے سٹار پلیرز حسن علی (بلا) ، راجہ رئیس ،راجہ مبعین ، راجہ اسرار ، حافظ عبدالقدیر، راجہ افضال ، ابرار عباسی ، نادرRead More


جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کی پولنگ سٹیشن لیول پر ننظیم سازی؛ تحرير: عنایت اللہ خان

عثمان انور صاحب کو وسطی حلقہ باغ کی ذمہ داری دینا جماعت اسلامی باغ کا اچھا اقدام ہے۔عثمان انور صاحب ایک صاحب مطالعہ اور صاحب علم شخصیت کے طور پر ریاستی سطح پر متعارف ہیں۔قران وحدیث کا گہرا مطالعہ رکھتے ہیں۔ان کی گفتگو اور واضح نہیایت پراثر اور ترغیب سے بھرپور ہوتی ہے۔عثمان انور صاحب جماعت اسلامی کے مربین میں شامل ہیں ۔ریاست کی مجموعی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہوئے ایک صاحب رائے شخصیت ہیں۔جماعتی نظم و ضبط میں سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔ سیاسی لحاظ سے وسطی حلقہRead More


ميرپور: پی اين اے کا اجلاس ، آزادی مارچ پر پوليس گردی کی مذمت، اتحاد کو متحرک کرنے کا اعلان

گلگت بلتستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بنیادی حقوق دیکر اسٹیٹ سبجیکٹ رُول بحال اور تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے پی اين اے کے زير اہتمام تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ميں اجلاس منعقدکر رھے ہیں ، اسلام آباد اور لندن میں کشمیر کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی، چيئرمين پی اين اے پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ميرپور ميں کشمیر پریس کلب میرپور کے ہال میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل آلائنس کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اس اجلاس سےRead More


پاکستانی زير انتظام کشمير: آزادی مارچ اسيران کی گرفتاريوں کيخلاف جگہ جگہ مظاہرے ، غير مشروط رہائ کا مطالبہ

سوشل ميڈيا پر عوامی و سياسی حلقوں ميں شديد غم و غصہ ، گلگت بلتستان اور سری نگر سے بھی رہنماؤں کی شديد مذمت پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے زير اہتمام کيے جانيوالے آزادی مارچ کے اسيران کی گرفتاريوں کيخلاف جگہ جگہ مظاہرے جاری ہيں۔ عوام ميں شديد غم و غصے کی لہر پائ جا رہی ہےاور مظاہرين انتظاميہ کی جانب سے ايسے اوچھے ہتکھنڈوں پہ سيخ پا ہېں ۔ تفصيلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردارRead More


سدھنوتی: آزادی مارچ کے شرکاء پر پوليس کا دھاوا، قیادت سميت 51 گرفتار ،متعدد زخمی، عوامی حلقوں کی شديد مذمت

پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ پر گزشتہ شب پوليس کا دھاوا بولا گيا جس کے نتيجے ميں چئیرمین لبریشن فرنٹ کے چيئرمين سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ، عابد راجہ، اظہر کاشر، توصیف خالق سمیت 51 افراد گرفتار کر لئے گئے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے صبح چار سے پانچ بجے دھرنے کے شرکاء پر دھاوا بولا۔ مظاہرين سے گفتگو کے دوران پونچھ ٹائمز کے نمائندے کو بتايا گيا کہ پوليس کے دکھاوے ميں متعدد افرادRead More


سِٹی آف جوۓ (City Of Joy) کانگو کی خانہ جنگی پر مبنی رونگٹے کھڑے کرنے والی ڈاکومينٹری؛ انتخاب : حبيب الرحمٰن

کانگو کی 25 سالہ خانہ جنگی پر بنی رونگٹے کھڑے کرنے والی خوشياں کا شہر“ سٹی آف جوۓ”  ڈاکیومینٹری ہمارے سیاسی ورکرز، سیاسات کے شاگردوں، سوشل ، میڈیا ورکرز کو ضرور دیکھنی چاہیے. یہ ڈاکیومینٹری بیلجیئم کی سابقہ کالونی کانگو- جو سونے تانبے، یورینیم کے ذخائر میں دنیا کا امیر ترین ملک ہے. اس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ننگے کھیل پر مشتمل ہے اور اس کھیل میں تیس چالیس وہ جنگی گروپس بنائے گئے جن کی ساری بھرتی غریب طبقے کے افراد سے کرکے جنگ کا ایندھن بنایا گیاRead More


جبری ناطے ؛ تحرير: کامريڈ محمد الیاس

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر گلگت بلتستان میں عوام نے جوں جوں جاگنا شروع کیا آزادی اور غلامی میں فرق کو سمجھنا شروع کیا توں توں قابض اور اس کی سہولت کاری کے لیے قائم کردہ کٹھ پتلی ریاست کے گٹھ جوڑ سے سیاسی کارکنوں کی نجات اور آزادی کی آواز کو دبانے کے ہتھکنڈے تیز ہو گئے ہیں۔اکتوبر کا مہینہ تاریخِ ریاست جموں کشمیر میں سیاہ ترین مہینہ ہے،04 اکتوبر 1947 کی فرضی حکومت کا اعلان اسی سازش کو آگے بڑھاتے ہوئے 22 اکتوبر 1947 کو قابض پاکستان کی قباہلیRead More


سکردو : بی ايس ايف کا روڈ حادثات ، ايف ڈبليو او و ديگر ذمہ داران کے غير ذمہ دارانہ رويے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹنل اور تمام قدیمی تجارتی راستوں کو بحال، سانحہ یولبو کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ، پی آئی اے کرایوں و تعليمی فيسوں میں کمی کی جائے حقوق مانگنے والوں کو فورتھ شیڈول اور دہشتگردی کے مقدمات میں شامل کرکے جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ،يہ تاثر مل رہا ہے کہ ادارے پراکسی وار کا شکار ہورہے ہیں، مقررين پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام گلگت بلتستان کے علاقے سکردو ميں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سکردو گلگت روڈ پر آئے روز حادثات اور ايفRead More


آزادی مارچ کی راہ ميں جگہ جگہ رکاوٹيں ، مظاہرين دھرنا دے کر بيٹھ گۓ، رکاوٹيں ہٹانے کا مطالبہ

پر امن احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے، ہمارا مقصد پاکستانی عوام تک اپنی بات  پہنچانے ہے، روکنے کی کوششیں ترک کی جائیں، سردارصغير ايڈدوکيٹ پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ کے راستے ميں جگہ جگہ رکاوٹيں کھڑی کر دی گئ ہيں اور مظاہرين نے شاہراہ غازی ملت پر افسر مارکیٹ کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے ۔ مارچ میں ہزاروں لوگ شامل ہيں جو کہ پورے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے مرکزی قائدین کی قیادت میں راولاکوٹRead More


باغ : ریسٹ ہاوس تا سدھن گلی سڑک کی خستہ حالی بارے عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

ٹرانسپوٹرز، طلباء، سیاسی وسماجی زعماء کو بالاتخصیص سیاسی پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں باغ ریسٹ ہاوس تا سدھن گلی سڑک کی خستہ حالی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس 28 اکتوبر بروز بدھ دن 11بجے النور ہوٹل باغ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس پورے روٹ پر چلنے والے ٹرانسپوٹرز، طلباء، سیاسی وسماجی زعماء کو بالاتخصیص سیاسی پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گی ہے۔ چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی ڈاکٹرRead More