July, 2020
آزادکشمير: فيسوں کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری، مطالبات منظور نہ ہوۓ تو مظفرآباد کی جانب مارچ کا عنديہ
راولاکوٹ (پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک) جامعہ پونچھ کے طلبہ نے کچہری چوک راولاکوٹ میں ہڑتالی کیمپ لگا کر احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے بےجا فیسسز جو آزادکشمیر کی تمام یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو چالان جاری کر دیئے گئے جس پر مختلف قسم کے بے جا چارجرز شامل کر کے بھاری بھر کم فیسسز جمع کرنے کے لیے سخت ہدایت جاری کی ہیں ۔ جس پر پونچھ سمیت پورے آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات نے احتجاجی تحریک شروعRead More
پروگريسو يوتھ الائنس کا ساتھيوں کی بازيابی کے لئے راولاکوٹ پريس کلب کے سامنے مظاہرہ
راولاکوٹ (ويب ڈيسک) پروگریسویوتھ الائنس کی جانب سے گزشتہ روز راولاکوٹ پریس کلب کے سامنے کراچی سے لاپتہ ہونے والے کامریڈ آمین اور دیگر سیاسی کارکنان کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ آمین پر امن سیاسی کارکن ہیں جو کہ مفت تعلیم، علاج، بے روزگاری، نجکاری اور دیگر بنیادی ایشیوز کے حل کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہے تھے جو کہ ان بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے۔ لوکل ميڈيا رپورٹس کے مطابق 6 روز قبل کامریڈ آمینRead More
اسلام آباد: غیرجمہوری قوتوں پر تنقید کے لیے مشہور صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک صحافی مطیع اللہ جان آج اسلام آباد سے لاپتہ ہو گۓ جبکہ اُنکی گاڑی اُنکی اہلیہ کے سکول کے باہر سے برآمد ہوئ ہے۔ بی بی سی اُردو کی ويب سائٹ کے مطابق مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ منگل کی صبح ساڑھے نو بجے انھیں سیکٹر جی سکس میں واقعسرکاری سکول تک چھوڑنے آئے تھے جہاں وہ پڑھاتی ہیں۔ مطیع اللہ کی اہلیہ کے مطابق انھیں سکول کے سکیورٹی گارڈ نے مطلع کیا کہ ان کی گاڑی سکول کے باہر تقریباً ساڑھےRead More
غداری کا تاریخی تسلسل ؛ تحریر: محمد الياس خان
راولاکوٹ میں آزادی پسندؤں پر ایک قبائیلی گروہ کی طرف سے حملہ محض اس قبائلی گروہ کا حملہ نہیں ہے بلکہ مظفرآباد میں بیٹھے قابض پاکستان کے گماشتہ اور سہولت کار حکمران طبقات حملہ آوروں کی پشت پر کھڑۓ ہیں۔ محکوم ریاست کے یہ گماشتہ حکمران 1947 سے آج تک نسل در نسل قابض پاکستان کو قبضہ کرنے سے لیکر ریاستی وسائل کی لوٹ کھسوٹ تک معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے راۓ دہی کے جمہوری حق کو سلب کرنے کے لیے قابضRead More
گلگت مظفرآباد کے بہادر سیاسی اداکاروں کے نام ؛ تحرير: رحيم خان
گلگت مظفرآباد کے وسائل اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کے کیسے خیر خوا ہو سکتے ہیں, جب تک اس خطے کے لوگوں کو اپنے وسائل اور سرمایہ پر اختیار اور بنیادی حقوق نہیں ملتے ان سے خیر کی توقع رکھنے والی جماعتیں اور سیاسی نمائندے یاتو بلکل جاہل ہیں یا قابضین کے ایجنٹ اور وظیفہ خور ہیں , اس سے فرق نہیں پڑتا وہ آزاد خودمختار جموں کشمیر چاہتے ہیں یا ریاست کا الحاق, ایسے لوگ صرف جموں کشمیر کے لوگوں کو دھوکہRead More
یہ سیاسی پارٹیاں نہیں قابض ریاستوں کے پروپگنڈا گروہ ہیں؛ تحرير: رحيم خان
جموں کشمیر میں قابض ریاستوں نے سیاسی تنظیموں کے نام پر مختلف سوچوں اور نظریات کا نام دے کر پروپگنڈا گروہ بنا رکھے ہیں جن میں سے زیادہ تر قابض ریاستوں کی سیاسی پارٹیوں کی شاخوں کے نام پر قائم ہیں اور کچھ انہوں نے آزادانہ طور پر بھی قائم کر رکھے ہیں تا کہ ان کے مفادات کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور جو یہ ہر سال ریاست جموں کشمیر کے سارے خطوں سے اربوں ڈالرز کا سرمایہ لوٹ کر لے جاتے ہیں اس کے خلاف مزاحمت منظم نہRead More
راولاکوٹ : آزادی پسندوں پر قاتلانہ حملہ ، شرپسند عناصر کو کيفر کردار تک پہنچانے کے لئے عوامی ايکشن کميٹی کا قيام
راولاکوٹ (پونچھ ٹائمز ) راولاکوٹ ميں آج بروز پير آزادی پسند جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس ميں آزادی پسندوں پر جموں کشمير پيپلز پارٹی کی جانب سے کی گئ شرپسندی کے کرداروں کو کيفر کردار تک پہنچانے کے لئے عوامی ايکشن کميٹی کے قيام کا اعلان کيا گيا۔ اُنيس جولائ کو جموں کشمير پيپلزپارٹی کی طرف سے آذادی پسند جماعت پر قاتلانہ حملے کے خلاف 22 جولائ کو راولاکوٹ اور آذاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاجی پروگرام اور دھرنا دیا جاۓ گا۔ ان خيالات کا اظہار جموں کشمير نيشنلRead More
کروناوائرس ، تمام تدابیر ناکام؛ تحرير : راجہ ادیب ایڈووکیٹ
بدلتے حالات کیساتھ اگر اپنے فیصلوں پرنظر ثانی نہ کیجائے تو مشکل وقت اور مشکل حالات سے نبردآزماہونا ممکن نہیں رہتا۔ جو قومیں آنکھیں بند کرکہ دوسروں کی پیروی کرتی ہیں وہ قومیں کبھی صیحیح فیصلہ کرنےکی اہل نہیں ہوتیں دیگر اقوام یا دیگر ریاستوں کو فالو کرنے سے قبل تمام تر چیزوں کا بغور جائزہ لینااورموازنہ کرنا انتہائی ضروری عمل ہے بصورت دیگر آپکے فیصلے بہتری کے بجائے مزید مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔۔۔ کروناوائرس وبا کی ابتداء میں پوری دنیا سمیت پاکستان نے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیںRead More
اُنيس جولائ : سردار ابراہيم نے الحاق کی فرضی داستان کا ڈرامہ رچا کر خود ہی جھوٹ ثابت کيا، تحرير: شمس کشميری
اُنيس (19 ) جولائی الحاق کی فرضی قرارداد دراصل سردار ابراہیم خان نے محض اپنی انفرادیت قائم کرنے کے لئے اور سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ڈرامہ رچایہ جسے بعد میں سردار ابراہیم خان نے اپنی کتاب کشمیر ساگا میں جموں کشمیر کا بہترین مستقبل سوئٹزرلینڈ کی طرز پر ایک ریاست کا قیام قرار دے کر اپنی اس الحاق کی جعلی قرارداد کو خود جھوٹا ثابت کیا اور جن کے ساتھ الحاق کی قراداد منظور کی انہوں نے تاشقند، شملہ اعلان لاہور ، اعلان اسلام آباد، میں الحاقRead More
راولاکوٹ میں دہشتگردی کیوں؛ تحرير: عابد مجيد
الحاق نواز اور اقتدار پرست پارٹیوں کی مجبوری یہ ہے کہ انہیں جی ایچ کیو کی حمایت کی ضرورت رہتی ہے ۔ یہ روایت ۱۹۴۷ میں اسوقت پڑی جب مسلم کانفرنس پاکستان کی حمایت حاصل کرکے مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جو اپنی ریاستی حکومت سے اپنے حقوق اور مزید بہتری کے مطالبات لیے تھی ۔ اور کافی حد تک مہاراجہ کو حقوق دینے پر مجبور کر چکی تھی جسکے نتیجے میں کچھ نہ کچھ جہموری حقوق بحال ہوئے اسمبلی کا وجود نمبرداری اور ضعلداری نظامRead More