Chief Editor
مسئلہ کشمیر اور پاگل پن:عرفان حسین
سوشل میڈیا پر آج کل ‘لال ٹوپی’ والے زید حامد کی وڈیو گردش کر رہی ہے۔ بڑی عمدگی سے سر پر ایک طرف کو جھکی سرخ ٹوپی سجائے اور ہاتھوں میں رائفل تھامے وہ ناظرین کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ عنقریب بھارت کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج سے کندھے سے کندھا ملانے کے لیے تیارہوجائیں۔ اگرچہ مستقبل کے یہ جنگجو کافی غیر سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں مگر یہ دائیں جانب کے ایک چھوٹے لیکن نمایاں حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمارےRead More
دلچسپ واقعہ۔۔۔
پاکستان کی تاریخ میں مذہب کے نام پر ایسے کئی مضحکہ خیز واقعات پیش آچکے ہیں اور اب بھی وقتا” فوقتا” پیش آتے رہتے ہیں جن کا انجام نہ صرف ہم کو بلکہ پوری دنیا کو ہم پر ہنسنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ سن 70 کی بات ہے کہ جب انڈونیشیا میں صدر سوہارتو کی حکومت تھی کہ وہاں کی ایک خاتون زہرہ فونا نے حضرت مہدی ؑ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے رحم میں پرورش پانے والا بچہRead More
نظریات کی پرستش اور مکالمہ۔۔۔ مہر جان
جب بھی آپ کسی نظریہ پہ سوال اٹھاتے ہیں تو اہل نظریہ بجائے سوال کا جواب دینے کے اسے گردن زدنی سے تشبیہ دے کر آپ سے آپ کا نظریہ جاننا چاہے گا ۔ کیا اہل تشکیک کا کسی بھی نظریہ سے جڑا رہنا لازمی ہے؟ یہ بلکل اسی طرح ہے کہ گر بریلوی مکتب فکر یہ کہے کہ پہلے آپ کوئ مکتب فکر اپنالیں پھر اپنا سوال باقی مکتب فکر کے علماء کے سامنے رکھیں تاکہ دیوبندی یا اہل تشیعہ علماء کو بالکل آسانی ہو کہ بجائے سوال کاRead More
کیا نیشنلزم فاشزم ہے؟“ تحریر : میر محمد علی ٹالپر ترجمہ : لطیف بلیدی
کراچی میں ’سندھ رائٹرزاینڈ تھنکرز فورم‘ نے حال ہی میں ’نیشنلزم اور انٹرنیشنلزم‘ پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا، سندھ میں چھڑی ایک بحث کے بعد جس میں کچھ لوگ فاشزم کا نیشلزم کیساتھ موازنہ کررہے ہیں۔ مجھے دوستوں کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا اور میں نے وہاں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ مضمون میری اُس گفتگو پر مبنی ہے۔ سندھ میں ایک بحث چھڑی ہوئی ہے جہاں کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ نیشلزم فاشزم کا مترادف ہے اورلبرل ازم حب الوطنی کا۔ اس سے قبلRead More
یہ سپہ سالار: محمد بشارت انجم
پاکستانی فوج نے اپنی معاشی سلطنت قائم کرلی ہے جس کے چار حصے ہیں: 1۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ 2۔ فوجی فاونڈیشن 3۔ شاہین فاونڈیشن 4۔ بحریہ فاونڈیشن فوج ان چار ناموں سے کاروبار کر رہی ہے۔ یہ سارا کاروبار وزارت دفاع کے ماتحت کیا جاتا ہے۔ اس کاروبار کو مزید تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں فوج سیدھا سادہ منافع حاصل کرتی ہے جس میں NLC ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جو کہ ملک کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے۔ جس کے 1689 سےRead More
جو قومیں ماضی میں زندہ رہتی ہیں: انیس کاشر
جو قومیں ماضی میں زندہ رہتی ہیں اور خود کو وقت کی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کر پاتی وقت کی بے رحم موجیں ایسی اقوام کو بے رحمی سے روند ڈالتی ہیں تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے کچھ ایسا ہی حال ریاست جموں کشمیر میں بسنے والے لوگوں کا ہے ہم اگر اپنی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم پڑتا ہے کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں ہمارے ابا و اجداد نے اغیار کو اپنا مسیحا بنایا ہے ہم زیادہ ماضی میں نہ بھی جھانکیںRead More
جاپان میں رہ کر برطانوی سامراج کے خلاف لڑنے والا ہندوستانی انقلابی: عدنان فاروق
نیتا جی سبھاش چندر بوس اور ان کی انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) بارے تو سبھی جانتے ہیں مگر یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ آئی این اے کے اصل بانی راش بہاری بوس تھے۔ یہ وہی راش بہاری بوس تھے جنہیں دلی سازش کیس کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں چار انقلابیوں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید ہوئی تھی۔ ہوایوں تھا کہ جب تاج برطانیہ نے دارلحکومت کلکتہ سے بمبئی منتقل کیا تو وائسرائے ہند لارڈ ہارڈنگے ایک ہاتھی پرRead More
عرب حکمران: مغرب میں لبرل یونیورسٹیوں کو گرانٹس، مسلم دنیا میں مدرسوں کو چندے:فاروق سلہریا
دس سال قبل میں نے لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹدیز (SOAS) میں داخلہ لیا۔ پہلے چند دن تو ہر نئے طالب علم کی طرح مجھے ارد گرد کا ہوش ہی نہیں تھا۔ کچھ دن کے بعد اسکول کی عمارت سے مانوسیت بڑھنے لگی۔ ایک روز میں اسکول کی مین بلڈنگ میں استقبالیہ پر ایک دوست کا انتظار کر رہا تھا۔ میری نظر سامنے ایک دیوار پر پڑی۔ وہاں لکڑی کا ایک تختہ نصب تھا جس میں اسکول کی جانب سے سعودی عرب کے سابق بادشاہ، شاہRead More
کرونا عالمی معیشت کو 8.8 ٹریلین ڈالر میں پڑے گا:ایشیائی ترقیاتی بینک
لاہور (جدوجہد رپورٹ) منیلا میں واقع ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کرونا بحران کی وجہ سے عالمی معیشت کو 8.8 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا اور وہ 9.7 فیصد سکڑ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 242 ملین (24.2 کروڑ) لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔ گویا بے روزگار ہونے والوں کی تعداد 2007-08ء میں آنے والے عالمی بحران کی نسبت سات گنا زیادہ ہو گی۔ امریکی معیشت کو 2.2 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ اس کے جی ڈی پی کا دسواں حصہ کرونا کے گھاٹRead More
جنوبی ایشیا میں آزادی اظہار کے قبرستان: بنگلہ دیش، پاکستان اور ہندوستان قیصر عباس
جنوبی ایشیا میں کرونا وائرس کے بعد اگرکوئی اور موذ ی وبا ہے تووہ آزادی اظہار کا قتل عام ہے۔ تازہ ترین عالمی تجزیے برصغیر کے تین بڑے ملکوں، بنگلہ دیش، پاکستان اور ہندوستان کو آزادی اظہار کے وہ قبرستان قرار دے رہے ہیں جن میں ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کے لئے ان کے وطن کی سرزمین روز بروز تنگ ہوتی جارہی ہے۔ فرانس کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی آزادی صحافت کی انڈیکس 2020ء نے بر صغیر کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں ان تین ممالک کو میڈیاRead More